تازہ تریندنیا

اینوڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کی مبینہ اسکینڈل کے بعد عہدے سے دستبرداری، بلومبرگ کی تہلکہ خیز رپورٹ

اربوں ڈالر کی کمپنی بنانے والے جینسن ہوانگ پر ذاتی تعلقات کے الزامات، بورڈ کی تحقیقات کے بعد استعفیٰ دینے کا دعویٰ

اینوڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کی مبینہ اسکینڈل کے بعد عہدے سے دستبرداری، بلومبرگ کی تہلکہ خیز رپورٹ
اینوڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کی مبینہ اسکینڈل کے بعد عہدے سے دستبرداری، بلومبرگ کی تہلکہ خیز رپورٹ

بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اینوڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ نے ذاتی تعلقات سے متعلق الزامات اور بورڈ کی تحقیقات کے بعد 12 نومبر کو اپنے عہدے سے مکمل طور پر دستبرداری اختیار کرلی۔

رپورٹ کے مطابق کئی ہفتوں تک الزامات کی تردید کرنے والے جینسن ہوانگ آخری دنوں میں شدید دباؤ کا شکار دکھائی دیے۔ ان کے قریبی افراد کے مطابق ان کا معمول کا پراعتماد انداز بھی تبدیل ہوچکا تھا۔

جینسن ہوانگ نے کئی دہائیوں کی محنت سے اینوڈیا کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی چپس بنانے والی دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل کیا تھا۔ وہ کمپنی کے معاملات اور چھوٹی سے چھوٹی تفصیلات پر گہری نظر رکھنے کے لیے مشہور تھے۔

بلومبرگ کے مطابق اکتوبر کے اواخر میں ان کے ایک خاتون ایلس ہوانگ کے ساتھ قریبی تعلقات کی خبریں سامنے آئیں، جن پر مبینہ طور پر چینی جاسوس ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ ابتدا میں ہوانگ نے اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے سامنے ان الزامات کی تردید کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 6 نومبر کو فنانشل ٹائمز کی ایک خبر میں امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کے درمیان تعلقات کاروباری نوعیت کے نہیں بلکہ رومانوی تھے۔ اس کے بعد اینوڈیا کے قانونی امور کے سربراہ ٹم ٹیٹر نے جینسن ہوانگ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی، جہاں مبینہ طور پر انہوں نے تعلقات کا اعتراف کیا۔

8 نومبر کو ہوانگ نے کمپنی کے ملازمین کو ای میل کے ذریعے اپنے ناجائز تعلق کا اعتراف کیا، خاندان سے معافی مانگی اور بورڈ کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

رپورٹ کے مطابق 11 نومبر کو نیویارک ٹائمز نے اینوڈیا کی ہیلتھ کیئر شعبے کی نائب صدر کمبرلی پاؤل کے ساتھ بھی ان کے مبینہ رومانوی تعلقات کی خبر دی، جس کے بعد کمپنی کے بورڈ نے ہنگامی آن لائن اجلاس منعقد کیا۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد جینسن ہوانگ کے لیے عہدے پر برقرار رہنا مشکل ہوگیا اور بالآخر انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ 12 نومبر کو کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس کو عبوری چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا گیا۔

اب اینوڈیا کے بورڈ کو نئے سربراہ کی تلاش کا چیلنج درپیش ہے۔ ممکنہ امیدواروں میں اے ایم ڈی کی چیف ایگزیکٹو لیزا سو اور آرم ہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹو رینے ہاس کے نام زیرِ غور ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ کی دستبرداری کے بعد کمپنی کے مستقبل اور اے آئی انڈسٹری میں اس کی قیادت سے متعلق سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تاہم ان کے خلاف بیان کردہ الزامات اور مبینہ تعلقات سے متعلق دعووں کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button