بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

سرداری نظام کے خاتمے کی قرارداد ایجنڈے میں شامل

مولانا ہدایت الرحمان سرداری نظام کے خاتمے کی قرارداد پیش کریں گے
مولانا ہدایت الرحمان سرداری نظام کے خاتمے کی قرارداد پیش کریں گے

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں صوبے میں سرداری نظام کے خاتمے سے متعلق قرارداد ایجنڈے میں شامل کرلی گئی ہے۔ قرارداد رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان پیش کریں گے۔قرارداد کے متن کے مطابق سرداری نظام کے خاتمے کا قانون 1976 میں منظور کیا گیا تھا، تاہم بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج بھی سرداری نظام کی باقیات موجود ہیں اور اس کے تحت غیر قانونی اختیارات، جبری مشقت اور استحصال کا سلسلہ جاری ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سرداری نظام انسانی آزادی، عزت نفس اور بنیادی حقوق کے منافی ہے، جبکہ اس نظام کے باعث شہریوں کو انصاف، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرداری نظام کے خاتمے کے قانون 1976 پر ملک بھر میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور صوبائی حکومت اس مقصد کے لیے مثر نگرانی کا نظام قائم کرے۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کی روح کے مطابق عملی اقدامات اٹھا کر بلوچستان کے عوام کو جاگیردارانہ اور استحصالی نظام سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button