
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میں مرمتی کام کے باعث ٹرین آپریشن کل ایک روز کے لیے معطل کردیا گیا ہے، جس کے باعث جعفر ایکسپریس اور جناح پیپلز ٹرین کی سروس متاثر ہوگی۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کل روانہ نہیں ہوگی، جبکہ سریاب اور کچلاک کے درمیان چلنے والی جناح پیپلز ٹرین بھی ایک روز کے لیے معطل رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی کل صرف جیکب آباد تک سفر کرے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین آپریشن کی عارضی معطلی مرمتی کام کے باعث کی گئی ہے۔



