بلوچستانتازہ ترین

مستو نگ میں زوردار دھماکہ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی

قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

مستونگ(یو این اے)مستونگ کے نواحی علاقے کانک میں زوردار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی، جبکہ دھماکے کے باعث قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔دھماکے کی نوعیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button