
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ویٹرنز ڈے کی تقریب میں شرکت کے دوران ایک غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک محافظ اہلکار نے قبرستان میں خاموشی اور احترام برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
اطلاعات کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ اپنی اہلیہ اور عملے کے ہمراہ ایک قبر کے سامنے بنی سیڑھیوں پر تصاویر بنوا رہے تھے۔
تصاویر بنوانے کے بعد وہاں موجود افراد کے قہقہے بلند ہوئے تو محافظ اہلکار نے بلند آواز میں کہا کہ قبرستان آنے والے تمام افراد خاموشی اختیار کریں اور احترام کا مظاہرہ کریں۔
اس واقعے کی ویڈیو اور تفصیلات سامنے آنے کے بعد امریکی وزیر دفاع کو پیش آنے والی اس صورتحال پر توجہ مرکوز ہوگئی۔



