تازہ ترینپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی برادری سے موسمیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

پاکستان کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ دار، مگر موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی برادری سے موسمیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ
وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی برادری سے موسمیاتی وعدے پورے کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں کوپ 31 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہے، اس کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرِ آب آگیا تھا، جس سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

شہباز شریف نے ترکیے کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ترکیے پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ماحول دوست اقدامات پر عمل پیرا ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر عملی اقدامات اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button