تازہ تریندنیا

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے، سرجن سمیت 6 فلسطینی شہید

خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر بمباری، 20 سے زائد افراد زخمی، اسپتال کے اہم شعبے تباہ

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے، سرجن سمیت 6 فلسطینی شہید
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے، سرجن سمیت 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں، تازہ بمباری میں سرجن سمیت 6 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس کو صبح کے وقت فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔

حملے میں اسپتال کا طبی عملہ بھی متاثر ہوا، جبکہ انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) اور سرجری کا شعبہ بری طرح تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حماس کے سینئر رہنما اور دیگر ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔

حماس نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے امریکا اور جنگ بندی کے ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی خلاف ورزیاں رکوانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک 1600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button