تازہ تریندنیا

ایرانی قونصل خانے کا سفارتی پیغام، باہوبلی فلم کا جنگی منظر شیئر کردیا

ایران اپنا سر نہیں جھکائے گا اور نہ ہی گھٹنے ٹیکے گا، صدر مسعود پزشکیان سے منسوب پیغام

ایرانی قونصل خانے کا سفارتی پیغام، باہوبلی فلم کا جنگی منظر شیئر کردیا
ایرانی قونصل خانے کا سفارتی پیغام، باہوبلی فلم کا جنگی منظر شیئر کردیا

بھارتی شہر حیدرآباد میں قائم ایرانی قونصل خانے نے سفارتی پیغام دینے کے لیے بھارتی سنیما کی مشہور فلم ’باہوبلی: دی بگننگ‘ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

ایرانی قونصل خانے نے فلم میں دکھائے گئے جنگ کے ایک منظر کو اپنے سفارتی پیغام کے ساتھ جوڑتے ہوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے منسوب پیغام درج کیا گیا کہ ایران اپنا سر نہیں جھکائے گا اور نہ ہی گھٹنے ٹیکے گا۔

قونصل خانے کی اس پوسٹ میں فلمی منظر کے ذریعے ایران کے مؤقف اور عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button