تازہ تریندنیا

فیئر فورڈ ایئر بیس پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، امریکا میں 3 افراد پر فردِ جرم عائد

امریکا اور یورپ میں تقریباً 20 حملوں اور کوششوں میں مبینہ کردار کا الزام

فیئر فورڈ ایئر بیس پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، امریکا میں 3 افراد پر فردِ جرم عائد
فیئر فورڈ ایئر بیس پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، امریکا میں 3 افراد پر فردِ جرم عائد

امریکا میں برطانوی فیئر فورڈ ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سمیت مختلف حملوں میں مبینہ کردار ادا کرنے کے الزام میں 3 افراد پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی استغاثہ نے تینوں افراد کو ایرانی قرار دیتے ہوئے ان پر امریکا اور یورپ میں تقریباً 20 حملوں اور حملوں کی کوششوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) اور عراقی مسلح تنظیم حزب اللہ کی حمایت میں سرگرم تھے۔

ملزمان کی شناخت محمد باقر سعد داؤد السعدی، محسن مہاجری اور محمد علی الحسنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

محمد باقر سعد داؤد السعدی پہلے ہی نیویارک کی ایک جیل میں قید ہے، جبکہ دیگر دو ملزمان کے موجودہ مقام سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ان الزامات پر ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب پروازوں کی نگرانی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی فوج نے برطانیہ کے آر اے ایف ملڈن ہال ایئر بیس سے بھی کم از کم 12 طیارے ہٹا لیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button