تازہ تریندنیا

برطانوی شہری نے فیس بک سے بوئنگ 737 طیارہ خرید کر زمین میں دفن کردیا

پرانے طیارے کو زیرزمین جنگی بنکر اور پارٹی پیڈ میں تبدیل کرنے کی تیاری

برطانوی شہری نے فیس بک سے بوئنگ 737 طیارہ خرید کر زمین میں دفن کردیا
برطانوی شہری نے فیس بک سے بوئنگ 737 طیارہ خرید کر زمین میں دفن کردیا

برطانیہ: ڈربی شائر سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے پرانا بوئنگ 737 طیارہ فیس بک سے خرید کر اپنے گھر کے احاطے میں 14 فٹ گہرے گڑھے میں دفن کردیا، جسے وہ زیرزمین جنگی بنکر اور پارٹی پیڈ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

45 سالہ ڈیو بلنگز نے متروک طیارہ صرف 4 ہزار برطانوی پاؤنڈز میں خریدا۔ طیارے کے تقریباً 3 ٹن وزنی ڈھانچے کو گھر کے احاطے میں کھودے گئے گڑھے میں منتقل کیا گیا، جہاں اسے اپنے زیرتعمیر جوہری بنکر سے منسلک کردیا گیا ہے۔

ڈیو بلنگز کئی برس سے اپنی جائیداد میں ایک منفرد زیرزمین بنکر تعمیر کر رہے ہیں۔ اس منصوبے میں سرنگیں، خفیہ کمرے اور مختلف داخلی راستے بھی شامل ہیں۔

ڈیو بلنگز کے مطابق زیرزمین بنکر تعمیر کرنے کا خیال انہیں ہالی وڈ کی پرانی فلم ’’دی گریٹ اسکیپ‘‘ دیکھنے کے بعد آیا۔ وہ اب تک اس منصوبے پر تقریباً 50 ہزار برطانوی پاؤنڈز خرچ کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button