
فلپائن: فلپائن میں نجی طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر غلط ثابت ہوگئی، طیارہ تمام مسافروں سمیت بحفاظت بوٹوان ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔
فلپائن کے ایوی ایشن ریگولیٹر کے مطابق نجی طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی ہے اور حادثے کی کوئی اطلاع درست نہیں۔ اس سے قبل فلپائن کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے طیارے کے کریش ہونے کی رپورٹ جاری کی تھی۔
ابتدائی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلپائن کے جنوبی علاقے میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس میں 6 غیر ملکی شہری سوار تھے، تاہم بعد ازاں یہ اطلاع غلط ثابت ہوئی۔



