
سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے ویرات کوہلی کے 100 بین الاقوامی سنچریوں کے ہدف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ساتھی کھلاڑی ٹیم کی کامیابی متاثر کیے بغیر اپنے رنز کی قربانی دے کر کوہلی کی مدد کرے تو یہ خوش آئند ہوگا۔
اپنے کالم میں گواسکر نے لکھا کہ بھارتی شائقین ریکارڈز کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور ہر مداح کوہلی کو 100 سنچریاں مکمل کرتے دیکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے اور اولین ترجیح ہمیشہ ٹیم کی جیت ہونی چاہیے، تاہم ٹیم کی کامیابی متاثر کیے بغیر کسی کھلاڑی کو ذاتی سنگ میل حاصل کرنے کا موقع دینے میں کوئی حرج نہیں۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اب تک 86 بین الاقوامی سنچریاں بنا چکے ہیں، جبکہ 100 سنچریوں کا عالمی ریکارڈ صرف سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے۔ کوہلی اب صرف ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں



