تازہ ترینپاکستان

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عمل نہ کرنے والے 163 پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا اور نیسپا کو خط لکھ دیا

پنجاب کے 106 اور سندھ کے 47 پیٹرول پمپس سبسڈی فراہم کرنے میں ناکام، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے 5،5 پمپس بھی فہرست میں شامل

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عمل نہ کرنے والے 163 پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا اور نیسپا کو خط لکھ دیا
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عمل نہ کرنے والے 163 پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا اور نیسپا کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عمل درآمد نہ کرنے والے ملک بھر کے 163 پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور نیسپا کو باقاعدہ خط ارسال کردیا ہے، جس میں فیول سبسڈی فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خط کے متن کے مطابق ملک بھر میں 163 پیٹرول پمپس وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ فیول ریلیف اسکیم کے تحت صارفین کو سبسڈی فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن نے دونوں اداروں کو متعلقہ پیٹرول پمپس کی فہرست بھی فراہم کردی ہے۔فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 106 پیٹرول پمپس اسکیم پر عمل درآمد نہیں کر رہے، جبکہ سندھ کے 47 پیٹرول پمپس نے بھی صارفین کو فیول سبسڈی فراہم نہیں کی۔اسی طرح خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی 5،5 پیٹرول پمپس وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اسکیم پر عمل درآمد یقینی بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ذریعے ان پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button