
اسلام آباد (یو این اے) افغانستان میں رواں سال پولیو کے 50 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان میں بھی وائرس کی منتقلی اور پھیلا کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سامنے آنے والے پولیو کے 40 سے 50 فیصد کیسز کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو کے 9 کیسز جبکہ افغانستان میں 50 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان وائرس کی منتقلی کے خطرات پر تشویش پائی جاتی ہے۔حکام نے بتایا کہ پاکستان سے بے دخل کیے گئے افغان شہریوں کی غیرقانونی راستوں سے دوبارہ پاکستان واپسی پولیو وائرس کے پھیلا کا ایک بڑا خطرہ بن رہی ہے۔حکام کے مطابق سرحدی علاقوں میں آمدورفت کی نگرانی اور پولیو سے بچا کی ویکسینیشن مہم کو مثر بنانا ضروری ہے تاکہ وائرس کی مزید منتقلی اور پھیلا کی روک تھام ممکن ہوسکے۔



