
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق نومبر 2026 کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فی یونٹ 2 روپے 56 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی، تاہم نیپرا نے 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔



