بلوچستانتازہ ترینپاکستان

محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری ہوئی سیٹ حاصل کی، بیرسٹر سیف کے اہم انکشافات!

راجا ناصر عباس کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں، بیرسٹر سیف کا بڑا دعویٰ!

محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری ہوئی سیٹ حاصل کی، بیرسٹر سیف کے اہم انکشافات!
محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری ہوئی سیٹ حاصل کی، بیرسٹر سیف کے اہم انکشافات!

خیبر پختونخوا حکومت کے سابق مشیر بیرسٹر سیف نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری ہوئی نشست حاصل کی، لیکن بانی پی ٹی آئی کے لیے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے راجا ناصر عباس کے اسٹیبلشمنٹ کے اہم افراد سے براہِ راست رابطوں کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ یہ رابطے عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں ہیں۔

بیرسٹر سیف نے پروگرام جرگہ میں دعویٰ کیا کہ راجا ناصر عباس اسٹیبلشمنٹ کی اہم شخصیات سے براہِ راست رابطے میں ہیں، تاہم ان رابطوں کا مقصد عمران خان کی رہائی نہیں۔ انہوں نے محمود خان اچکزئی کے سیاسی کردار پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر بنایا مگر وہ ان کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button