بلوچستانتازہ ترین

خان آف قلات کے فرزند پرنس آغا محمد خان احمدزئی بحفاظت شاہی محل پہنچ گئے

چند روزہ گمشدگی کے بعد ولی عہد اور تینوں محافظوں کی واپسی، شاہی محل کی تصدیق

خان آف قلات کے فرزند پرنس آغا محمد خان احمدزئی بحفاظت شاہی محل پہنچ گئے
خان آف قلات کے فرزند پرنس آغا محمد خان احمدزئی بحفاظت شاہی محل پہنچ گئے

قلات (یو این اے)خان آف قلات میر سلیمان داد جان احمدزئی کے فرزند اور ولی عہد پرنس آغا محمد خان احمدزئی اپنے تین محافظوں سمیت بحفاظت شاہی محل قلات پہنچ گئے ہیں۔ شاہی محل کے باوثوق ذرائع نے ان کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پرنس اور ان کے تینوں محافظ خیریت سے ہیں اور ان کی صحت تسلی بخش ہے۔شاہی محل ذرائع کے مطابق چند روز قبل پرنس آغا محمد خان احمدزئی اپنے تین محافظوں کے ہمراہ خضدار سے قلات آ رہے تھے کہ راستے میں مبینہ طور پر اغوا ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد ان کی گمشدگی پر شاہی خاندان اور علاقے میں تشویش پائی جاتی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنس محمد خان احمدزئی بحفاظت شاہی محل پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کے تینوں محافظ بھی ان کے ہمراہ ہیں اور سب کی حالت اطمینان بخش بتائی گئی ہے۔ولی عہد کی بحفاظت واپسی کی اطلاع سامنے آنے کے بعد قلات اور گردونواح میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوگئی، جبکہ شاہی خاندان کے خیر خواہوں اور شہریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button