
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فائٹر شیرباز مری نے قازقستان میں منعقدہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چار طلائی اور تین کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔ بلوچستان کے فائٹر شیرباز مری کی کامیابی کو صوبے اور ملک کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جارہا ہے۔گولڈ میڈل جیتنے والے شیرباز مری نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون اور حوصلہ افزائی کرنے پر حکومتِ بلوچستان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔پاکستانی کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کو نمایاں کیا، جبکہ شیرباز مری کی کامیابی بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی حوصلہ افزا مثال ہے۔



