
راولپنڈی (یو این اے)پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے۔ پاک فوج کے شعب تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق پاک فوج نے مرحوم جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کی شاندار عسکری خدمات اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی اور عسکری شعبوں میں ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔بیان میں سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔



