بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی ڈی سی کو فریق نہ بنانے پر وکیل کی توجہ مبذو ل

علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی
علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی

لاہور(یو این اے) پنجاب حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اس معاملے پر دائر بازیابی کی درخواست سیکرٹری داخلہ پنجاب کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، جس کے دوران سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔سرکاری وکیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے تینوں خواتین کی نظربندی میں دوبارہ توسیع کی تجویز پنجاب حکومت کو بھجوائی تھی، جس پر حکومت نے 7 اکتوبر کو نظربندی میں مزید 30 روز کی توسیع کی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ نظربندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا تھا، لیکن درخواست میں ڈپٹی کمشنر کو فریق نہیں بنایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسے درخواست میں شامل استدعا سے باہر جاکر حکم جاری کرنے کی اجازت نہیں۔بعد ازاں عدالت نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button