بلوچستانتازہ ترین

نوشکی میں قبائلی رہنما کے گھر پر راکٹ کا گولہ گر گیا

غریب آباد حمید کالونی میں واقعے کے بعد پولیس کا جائے وقوعہ کا معائنہ

نوشکی میں قبائلی رہنما کے گھر پر راکٹ کا گولہ گر گیا
نوشکی میں قبائلی رہنما کے گھر پر راکٹ کا گولہ گر گیا

نوشکی (یو این اے) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد حمید کالونی میں قبائلی رہنما کے گھر پر راکٹ کا گولہ گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق راکٹ کا گولہ قبائلی رہنما کے گھر میں واقع مہمان خانے پر گرا، جس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ مالی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس فورس جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کر رہی ہے اور واقعے سے متعلق تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واقعے کی نوعیت اور راکٹ گولہ گرنے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button