
کوئٹہ (یو این اے) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو دہشت گردی کے خلاف مثر حکمت عملی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہم دہشت گرد کمانڈر کا خاتمہ امن دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے۔اپنے بیان میں میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔ انہوں نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی اداروں کی مسلسل کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مثر کارروائیاں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشت گردی کی معاونت کرنے والے تمام عناصر کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، جس کے لیے حکومت اور متعلقہ ادارے مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔



