تازہ تریندنیاپاکستان

لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ 2 کروڑ روپے کے عوض بیان دینے کا دعوی

آذربائیجان کی شہری ڈیانا نے ملزمان کو معاف کر دیاپولیس ذرائع کے مطابق رقم کی ادائیگی ہوئی

لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ 2 کروڑ روپے کے عوض بیان دینے کا دعوی
لاہور میں غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ 2 کروڑ روپے کے عوض بیان دینے کا دعوی

لاہور (یو این اے) لاہور میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر 2 کروڑ روپے وصول کرنے کے بعد ملزمان کی بے گناہی سے متعلق بیان دیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔تفصیلات کے مطابق ڈیانا نے گزشتہ روز آذربائیجان سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ احمد تنویر نے اس کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔ خاتون کے مطابق لاہور کی عدالت میں ضابط فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت دیا گیا سابقہ بیان دبا میں دیا گیا تھا۔ انہوں نے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان کو بھی معاف کرنے کا اعلان کیا۔پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم احمد تنویر کا تعلق ایک مالدار اور بااثر خاندان سے ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ خاتون سے نیا بیان دلوانے کے لیے ملزمان کے ایک وکیل اور رشتہ داروں نے کردار ادا کیا، جبکہ احمد تنویر کے والد نے لندن سے آذربائیجان کا سفر بھی کیا۔ذرائع کے مطابق ڈیانا مبینہ طور پر رقم وصول کرنے کے بعد اس وقت دبئی میں موجود ہے۔ تاہم رقم کی ادائیگی، بیان پر مبینہ دبا اور فریقین کے درمیان ہونے والے معاملات سے متعلق دعوں کی سرکاری سطح پر تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔مقدمے میں خاتون کے پہلے عدالتی بیان اور بعد میں جاری کیے گئے ویڈیو بیان کے درمیان فرق نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ کیس میں سامنے آنے والے الزامات اور دعوں کی حتمی حیثیت کا تعین متعلقہ شواہد اور قانونی کارروائی کی روشنی میں ہی ہو سکے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button