بلوچستانتازہ ترین

قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الخوارج کا کمانڈر عادل شاہ ہلاک

ہلاک کمانڈر کے خلاف انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں 19 مقدمات درج تھے، سکیورٹی فورسیز

ہلاک کمانڈر کے خلاف انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں 19 مقدمات درج تھے، سکیورٹی فورسیز
ہلاک کمانڈر کے خلاف انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں 19 مقدمات درج تھے، سکیورٹی فورسیز

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے کمانڈر عادل شاہ عرف درویش کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا کمانڈر دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا، جبکہ 2024 سے وہ تنظیم کے مالی معاملات کی نگرانی کر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق عادل شاہ غیر مقامی دہشت گردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان کے علاقوں میں رہائش فراہم کرنے میں مدد کرتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ 2022 اور 2023 سے سکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا۔سکیورٹی ذرائع نے دعوی کیا کہ ہلاک کمانڈر کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں 19 مقدمات درج تھے، جبکہ اس کی گرفتاری میں مدد دینے یا اسے پکڑنے سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button