بلوچستانتازہ ترین

میری جدوجہد ذاتی دشمنی نہیں، صرف انصاف کے لیے ہے، اسما جتک

مجھے اور میرے خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں

انصاف نہ ملا تو قیامت کے دن اللہ کی عدالت میں مقدمہ پیش کروں گی
انصاف نہ ملا تو قیامت کے دن اللہ کی عدالت میں مقدمہ پیش کروں گی

اسماجتک نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذاتی دشمنی، قبائلی غیرت یا انا کا مسئلہ قرار دینے کے بجائے انصاف، قانون اور بلوچی روایات کے مطابق حل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جدوجہد کا مقصد صرف انصاف کا حصول ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حالیہ واقعات کے بعد انہیں اور ان کے خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اپنے بیان میں خاتون نے کہا کہ ان کے خاندان نے ہمیشہ انصاف کی بات کی ہے اور کسی کے ساتھ ان کی ذاتی لڑائی یا دشمنی نہیں۔ انہوں نے قبائلی رہنماں، علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام دردِ دل رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ ان کے معاملے کو ذاتی انا یا گروہی تنازعے کی نذر ہونے سے بچایا جائے اور انصاف کی فراہمی میں ان کا ساتھ دیا جائے۔انہوں نے اپنے والد مرحوم کی تربیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد شہادت سے قبل بھی کسی کے لیے بددعا نہیں کرتے تھے بلکہ اللہ تعالی سے مخالفین کو ان کے اور ان کے خاندان کے حق میں ہدایت دینے کی دعا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کی یہی سوچ آج بھی ان کے لیے مشعلِ راہ ہے اور وہ نفرت یا انتقام کے بجائے انصاف کی خواہاں ہیں۔خاتون نے کہا کہ وہ بھی معاشرے کی ہر دوسری بیٹی اور بہن کی طرح عزت، جان اور تحفظ کا حق رکھتی ہیں۔ انہوں نے قبائلی عمائدین اور باشعور افراد پر زور دیا کہ وہ ان کے درد کو سمجھیں، ان کی آواز بنیں اور ان کے خاندان کو درپیش مشکلات کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو موصول ہونے والی مبینہ دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، انہیں مثر تحفظ فراہم کیا جائے اور معاملے کی منصفانہ تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق انصاف یقینی بنایا جائے۔اپنے بیان کے اختتام پر خاتون نے کہا کہ اگر انہیں دنیا میں انصاف نہ ملا تو وہ قیامت کے دن اللہ تعالی کی عدالت میں اپنا مقدمہ پیش کریں گی، جہاں ان کے بقول کسی طاقت، سفارش یا ذاتی انا کے بجائے حق اور انصاف کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button