بلوچستانتازہ ترین

خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح افراد نے 18 مزدور اغوا کرلیے فائرنگ سے ایک مزدور زخمی، پولیس

ماربل فیکٹری میں کام کرنے والے 18 مزدور اغوا مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری، پولیس

خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح افراد نے 18 مزدور اغوا کرلیے فائرنگ سے ایک مزدور زخمی، پولیس
خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح افراد نے 18 مزدور اغوا کرلیے فائرنگ سے ایک مزدور زخمی، پولیس

خضدار (یو این اے)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح افراد نے ماربل فیکٹری میں کام کرنے والے 18 مزدوروں کو اغوا کرلیا، جبکہ فائرنگ سے ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اغوا کار مزدوروں کو نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی مزدور مقامی ہیں اور ان کا تعلق خضدار کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مغوی مزدوروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ تاحال اغوا کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button