تازہ ترین

14 سالہ بندیا کماری کی بازیابی کے لیے ورثا کی وزیراعلی بلوچستان، آئی جی پولیس اور آرمی چیف سے اپیل

بیٹی کو اغوا کرکے زبردستی مذہب تبدیل کرانے اور نکاح کا الزام اقلیتی نمائندوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

14 سالہ بندیا کماری کی بازیابی کے لیے ورثا کی وزیراعلی بلوچستان، آئی جی پولیس اور آرمی چیف سے اپیل
14 سالہ بندیا کماری کی بازیابی کے لیے ورثا کی وزیراعلی بلوچستان، آئی جی پولیس اور آرمی چیف سے اپیل

سبی (یو این اے) بندیا کماری کے ورثا نے وزیراعلی بلوچستان، آئی جی پولیس بلوچستان، وزیراعلی سندھ اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ ان کی 14 سالہ نابالغ بیٹی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ یاسر ڈومکی نامی لڑکے نے تین روز قبل ان کی بیٹی کو اغوا کیا اور مبینہ طور پر زبردستی مذہب تبدیل کروا کر اس سے نکاح کرلیا۔ خاندان کا کہنا ہے کہ بندیا کماری کی عمر صرف 14 سال ہے، اس لیے حکام واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بچی کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائیں۔ورثا نے اقلیتی امور کے وزیر سنجے پنجوانی، دھنیش کمار اور دیگر متعلقہ حکام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، بچی کی عمر اور نکاح سے متعلق قانونی پہلوں کا جائزہ لیا جائے اور الزامات ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔بندیا کماری کے ورثا نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ بچی کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے، اسے جلد از جلد بازیاب کرایا جائے اور خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button