تازہ ترینپاکستان

پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 32 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

اسکول مالک حراست میں، عمارت کی تعمیر اور اجازت نامے کی تحقیقات کی جائیں گی، سی سی پی او پشاور

پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 32 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 32 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

پشاور(یو این اے )خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے حکام کے مطابق 32 بچے اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ 30 سے زائد بچے زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ملبے تلے دبے ممکنہ بچوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور امدادی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اب تک 27 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں، جبکہ ریسکیو حکام نے 30 سے زائد زخمی بچوں کو اسپتال پہنچانے کی تصدیق کی ہے۔ زخمی بچوں کی عمریں 11 سے 13 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے مزید بچے دبے ہوسکتے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت دو منزلہ تھی اور حادثے کے وقت اسکول میں تقریبا 110 بچے زیر تعلیم تھے۔واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ اسکول کی عمارت انتہائی تنگ گلیوں میں واقع تھی، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکول کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ تنگ گلی میں یہ عمارت کیسے تعمیر ہوئی اور آیا اس کے لیے متعلقہ حکام سے اجازت نامہ حاصل کیا گیا تھا یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button