بلوچستانتازہ ترینپاکستان

گورنر خیبرپختونخوا کی سربراہی میں 1 1 رکنی مشاورتی کونسل اراکین کے نام سامنے آگئے

فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی خصوصی مشاورتی کونسل تشکیل

سابق چیئرمین ایف بی آر، سابق سینیٹر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر اور دیگر ماہرین کونسل میں شامل
سابق چیئرمین ایف بی آر، سابق سینیٹر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر اور دیگر ماہرین کونسل میں شامل

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی 11 رکنی خصوصی مشاورتی کونسل کے اراکین کے نام سامنے آگئے ہیں۔ کونسل میں انتظامی، معاشی، قانونی، سیاسی، طبی اور ترقیاتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے، جو صوبے کے مختلف امور پر مشاورت فراہم کریں گی۔کونسل میں دو سابق چیئرمین وفاقی بورڈ آف ریونیو، سابق سینیٹر، سابق ایڈووکیٹ جنرل، سابق پولیس افسر اور پاک فوج کی سابق سرجن جنرل سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہیں۔ اراکین کو مالیات، توانائی، منصوبہ بندی، قانون، صنعت، اطلاعات، تعلیم، صحت، داخلہ، معدنیات اور ترقیاتی امور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔کونسل کے اراکین اور ان کے شعبے درج ذیل ہیں:- ڈاکٹر سید عامر عبداللہ: تعلیم۔ سابق نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے مشیر رہ چکے ہیں۔- طارق محمود پاشا: مالیات، محصولات، ایکسائز اور ٹیکسیشن۔ سابق چیئرمین ایف بی آر اور سابق سیکریٹری اقتصادی امور رہ چکے ہیں۔- عثمان سیف اللہ خان: توانائی، بجلی، منصوبہ بندی اور ترقی۔ سابق سینیٹر، پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق بورڈ رکن اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں۔- عامر جاوید: قانون اور پارلیمانی امور۔ سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا ہیں۔- سمر ہارون بلور: اطلاعات و نشریات۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کی سابق صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان رہ چکی ہیں۔- ڈاکٹر محمد ارشاد: صنعت و تجارت۔ 2017 میں ایف بی آر کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔- مولانا محمد طیب قریشی: اوقاف اور مذہبی امور۔ خطیبِ اعلی خیبرپختونخوا اور جامعہ اشرفیہ پشاور کے پرنسپل ہیں۔- لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر خان: صحت۔ پاک فوج کی پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل اور سابق سرجن جنرل رہ چکی ہیں۔- کفایت اللہ خان: داخلہ اور قبائلی امور۔ سابق چیئرمین فاٹا ٹربیونل اور مختلف ڈویژنز میں کمشنر رہ چکے ہیں۔- ڈاکٹر سرفراز علی شاہ: معدنیات اور کان کنی۔ معاشیات میں پی ایچ ڈی کے حامل ہیں اور سابق نگران حکومت میں منصوبہ بندی و ترقی سمیت دیگر شعبوں میں مشیر رہ چکے ہیں۔- آصف رفیق آفریدی: مواصلات و تعمیرات، بلدیات، ہاسنگ اور ٹرانسپورٹ۔ سابق نگران صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔خصوصی مشاورتی کونسل کا مجوزہ کردار صوبے کے انتظامی، معاشی اور ترقیاتی معاملات پر رہنمائی فراہم کرنا، مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لیے تجاویز دینا اور عوامی خدمات کی بہتری میں معاونت کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button