بلوچستانتازہ ترینپاکستان

خیبرپختونخوا میںگورنر کو فوج کی تعیناتی کا اختیار دے دیا ، اعظم نذیر تارڑ

حالات کا تقاضا تھا کہ ایمرجنسی نافذ کی جائے

11رکنی مشاورتی کونسل تشکیل، وفاقی وزیر قانو ن
11رکنی مشاورتی کونسل تشکیل، وفاقی وزیر قانو ن

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال اور حالات کا تقاضا تھا کہ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ وفاق نے گورنر کو اختیارات تفویض کر دیے ہیں، جبکہ 11 رکنی مشاورتی کونسل بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزرا محسن نقوی اور عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے خط کے ذریعے اہم معلومات فراہم کیں اور صدر مملکت نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اقدام کیا۔ ان کے بقول صوبے میں آئینی بحران ہے، لیکن صوبائی قیادت اپنی سیاست کو ترجیح دے رہی ہے۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت بیرونی حملے یا اندرونی خلفشار کی صورت میں ایمرجنسی نافذ کی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال اس اقدام کی متقاضی تھی۔اعظم نذیر تارڑ کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر کو خیبرپختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا اختیار دے دیا ہے، جبکہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت مسلح افواج کو گورنر کی معاونت کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے گا اور تمام معاملات پارلیمان کے سامنے رکھے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردی سے شدید متاثرہ 12 اضلاع میں سیکریٹریٹ قائم کیا گیا ہے، جہاں علاقائی ترقی و رابطہ کونسلیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ ان اضلاع میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری بطور منتظم کام کریں گے، جبکہ ان کونسلوں کی نگرانی گورنر خیبرپختونخوا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button