
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلی سہیل آفریدی کو گرفتار کیے جانے کا دعوی سامنے آیا ہے۔صوبائی صدر جنید اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دعوی کیا ہے کہ وزیراعلی سہیل آفریدی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم، اس دعوے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ذرائع کے مطابق ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلی سہیل آفریدی سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جبکہ وزیراعلی ہاس میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں تھی اور وہاں تعینات عملے کی تعداد بھی محدود کر دی گئی تھی۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے ڈاکٹر فخر عالم کو چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعینات کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔



