بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کوئٹہ پولیس شہدا کے اہلخانہ سے امتیازی سلوک، سیکیورٹی اہلکار واپس لینے کا فیصلہ

لاہور میں مقیم اہلخانہ کو سیکیورٹی جبکہ کوئٹہ میں اہلکار کلوز کرنے پر سوالات اٹھ گئے

اب بیواں اور بچوں کو بے یارومددگار نہ چھوڑا جائے، آئی جی سے فوری نوٹس کا مطالبہ
اب بیواں اور بچوں کو بے یارومددگار نہ چھوڑا جائے، آئی جی سے فوری نوٹس کا مطالبہ

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ پولیس میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ مبینہ طور پر امتیازی سلوک روا رکھے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے مطابق لاہور میں رہائش پذیر پولیس شہدا کے اہلخانہ کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، جبکہ کوئٹہ میں شہدا کے خاندانوں کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ کی جانب سے کوئٹہ میں پولیس شہدا کے اہلخانہ کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو کلوز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جس پر شہدا کے خاندانوں میں تشویش اور اضطراب پایا جاتا ہے۔متاثرہ خاندان کے ایک فرد کے مطابق ایک بیوہ نے رابطہ کرکے کہا کہ ان کے شوہروں نے عوام اور پولیس اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں، اس لیے ان کے بیواں اور بچوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔شہدا کے اہلخانہ نے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی آئی جی کوئٹہ کے مبینہ فیصلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور پولیس شہدا کے خاندانوں کی سیکیورٹی واپس لینے کے بجائے ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ شہدا کے اہلخانہ کو سیکیورٹی فراہم کرنا کسی رعایت کے بجائے ان اہلکاروں کی قربانیوں کا ریاستی سطح پر اعتراف ہے، جنہوں نے امن و امان کے قیام کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button