بلوچستانتازہ ترینپاکستان

پشتون قومی جرگہ بلوچ قومی تحریک کا احترام کرتا ہے

عمران خان، علی وزیر اور ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، تمام لاپتہ افراد کی بازیابی

 پشتون علاقوں میں بلوچ لبریشن آرمی کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے
پشتون علاقوں میں بلوچ لبریشن آرمی کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے
پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر، 19 نکاتی اعلامیہ جاری، نئے انتخابات اور آئینی ترامیم مسترد
پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر، 19 نکاتی اعلامیہ جاری، نئے انتخابات اور آئینی ترامیم مسترد

کوئٹہ (یو این اے) تین روزہ پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر ہوگیا، جس کے بعد 19 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جرگے نے 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ پارلیمنٹ ختم کرکے ملک میں نئے، آزاد اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم بھی مسترد کرتے ہوئے ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔جرگہ اعلامیے میں پشتون بلوچ برابری تسلیم کرنے یا جنوبی پشتونخوا پر مشتمل نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا، جبکہ لسانی، تاریخی اور جغرافیائی بنیادوں پر متحدہ پشتون یونٹ کے قیام پر بھی زور دیا گیا۔اعلامیے میں بلوچستان کے تمام اضلاع اور شاہراہوں سے ایف سی کو فوری طور پر ہٹانے، صوبے میں سویلین اتھارٹی بحال کرنے اور تمام اختیارات سویلین حکام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جرگے نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے لیویز فورس کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔جرگے نے زیارت میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اپوزیشن پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شاہراہوں پر ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو جلانے اور لوٹ مار کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پشتون قومی جرگہ بلوچ قومی تحریک کا احترام کرتا ہے، تاہم پشتون علاقوں میں بلوچ لبریشن آرمی کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔ جرگے کے مطابق ٹرکوں کو جلانا، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری محکوم اقوام میں نفرت پیدا کرنے کی سازش ہے۔ پشتون بلوچ مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔جرگے نے سرکاری ملازمین کی مرضی کے خلاف بلوچ علاقوں میں جبری تبادلے اور تعیناتیوں کو مسترد کرتے ہوئے معدنیات کے نام پر لاکھوں ایکڑ اراضی غیر مقامی افراد کو الاٹ کرنے کی مخالفت کی۔ اعلامیے میں جنگلات کی 24 لاکھ ایکڑ اراضی قبائل سے لے کر سرکار کے نام منتقل کرنے کو بھی ناقابل قبول قرار دیا گیا۔پشتون قومی جرگے نے انویسٹمنٹ ایکٹ اور مائنز اینڈ منرل ایکٹ میں ترامیم کو صوبائی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ ڈیورنڈ لائن پر چمن، طورخم اور انگور اڈہ سمیت تمام تاریخی راستوں پر قانونی تجارت بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ منشیات اور اسلحے کے علاوہ تمام اشیا کی تجارت سرحدی عوام کا قانونی حق ہے۔اعلامیے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، علی وزیر اور ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، تمام لاپتہ افراد کی بازیابی اور فورتھ شیڈول کی پالیسی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔جرگے نے ملک اور بالخصوص پشتون علاقوں کو درپیش سیاسی، معاشی اور امن و امان کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات، سویلین بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اپنے مطالبات پر عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button