بلوچستانتازہ ترینپاکستان

صوبائی حکومت کی ڈھائی سالہ مدت مکمل

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہی برقرار رہیں گے، سینیٹردنیش کمار

صوبائی حکومت کی ڈھائی سالہ مدت مکمل
صوبائی حکومت کی ڈھائی سالہ مدت مکمل

اوستہ محمد (یو این اے )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ڈھائی سالہ مدت آج مکمل ہوگئی ہے، تاہم وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہی اپنے منصب پر برقرار رہیں گے اور حکومت میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔یو این اے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر دیش کمار نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی استحکام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صوبے کو درپیش مسائل کے حل اور ترقیاتی عمل کو جاری رکھنے کے لیے موجودہ حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کررہی ہے۔ سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں متحد ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت امن و امان، تعلیم، صحت، روزگار اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے۔ بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ اور صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔دیش کمار کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی آئینی مدت کے دوران عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید مثر اقدامات کرے گی اور بلوچستان کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔سینیٹر دیش کمار نے نصیرآباد ڈویژن میں زرعی پانی کی غیر منصفانہ تقسیم پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کا گرین بیلٹ ہے، تاہم پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث زرعی اراضی بنجر ہوتی جارہی ہے اور کسان شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نصیرآباد ڈویژن کے زرعی علاقوں کو ان کے جائز حصے کا پانی فراہم کیا جائے تاکہ زراعت کے شعبے کو مزید تباہی سے بچایا اور کسانوں کے مسائل حل کیے جاسکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button