
ماشکیل میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دستے شہر میں موجود ہیں جبکہ مشتبہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور کارروائی جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے حوالے سے مزید تفصیلات بعد ازاں جاری کی جائیں گی۔



