بلوچستانتازہ ترینپاکستان

سرانان واقعہ: شہید کے بھائی کا وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیان پر سخت ردعمل

بھائی کا الزام، ’’میرے بھائی کو اغوا کرکے شہید کیا گیا، وزیراعلیٰ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں‘‘

بھائی کا الزام، ’’میرے بھائی کو اغوا کرکے شہید کیا گیا، وزیراعلیٰ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں‘‘
بھائی کا الزام، ’’میرے بھائی کو اغوا کرکے شہید کیا گیا، وزیراعلیٰ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں‘‘

پشین (یو این اے) سرانان میں پیش آنے والے واقعے میں جاں بحق ہونے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے بھائی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ ان کا بھائی سڑک پر کام نہیں کر رہا تھا بلکہ ڈرائیور تھا اور انگور لوڈ کرنے کے لیے سرانان آیا تھا۔ ان کے مطابق ان کے بھائی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔

شہید کے بھائی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’یہ سب سرفراز بگٹی خود کروا رہے ہیں اور یہ سب کرنے والے ان کے اپنے لوگ ہیں۔‘‘

انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیان کو غلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں اور ذمہ دار عناصر کو کسی بھی رعایت کے بغیر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

شہید کے بھائی نے مطالبہ کیا کہ سرانان واقعے کی شفاف، غیرجانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں تاکہ واقعے کے اصل محرکات اور ذمہ داروں کا تعین ہوسکے۔

واضح رہے کہ شہید کے بھائی کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان یا متعلقہ حکام کا اس الزام پر مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button