بلوچستانتازہ ترین

خاران میں مسلح افراد کی مبینہ یلغار، شہر میں فائرنگ سے خوف و ہراس

خاران سٹی تھانے پر قبضے کی اطلاعات، سرکاری تصدیق تاحال سامنے نہ آ سکی

خاران میں مسلح افراد کی مبینہ یلغار، شہر میں فائرنگ سے خوف و ہراس
خاران میں مسلح افراد کی مبینہ یلغار، شہر میں فائرنگ سے خوف و ہراس

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد کی بڑی تعداد کے شہر میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ بعض ذرائع کا دعوی ہے کہ خاران سٹی تھانے پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کسی سرکاری ادارے نے باضابطہ تصدیق یا تفصیلات جاری نہیں کیں۔ حکام کی جانب سے مزید معلومات کا انتظار ہے، جبکہ صورتحال سے متعلق سرکاری مقف سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button