
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد کی بڑی تعداد کے شہر میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ بعض ذرائع کا دعوی ہے کہ خاران سٹی تھانے پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کسی سرکاری ادارے نے باضابطہ تصدیق یا تفصیلات جاری نہیں کیں۔ حکام کی جانب سے مزید معلومات کا انتظار ہے، جبکہ صورتحال سے متعلق سرکاری مقف سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔



