انٹرٹینمنٹبلوچستانتازہ ترینپاکستان

پٹرول 12 پیسے، ڈیزل 66 پیسے سستا؛ قوم خوشی سے بے ہوش ہونے سے بال بال بچ گئی

موٹرسائیکل والوں نے 12 پیسے بچانے کے لیے آدھا شہر گھومنے کا اعلان کردیا

شہریوں نے 12 پیسے کی بچت پر بینک اکاونٹس چیک کرنا شروع کر دیے، معاشی ماہرین بھی حیران رہ گئے
شہریوں نے 12 پیسے کی بچت پر بینک اکاونٹس چیک کرنا شروع کر دیے، معاشی ماہرین بھی حیران رہ گئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 12 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد ملک بھر میں خوشی کی ایسی لہر دوڑی کہ کئی شہریوں نے پہلے خبر دوبارہ پڑھی، پھر کیکولیٹر نکالا، اور آخر میں ہنس پڑے۔پٹرول پمپوں پر آنے والے ایک شہری نے کہا، “اب اگر میں پورا ٹینک بھروا لوں تو بچنے والے 12 پیسے سے شاید دکان دار مجھے مسکرا کر دیکھ لے۔”ایک موٹرسائیکل سوار نے کہا، “میں نے تو سوچ لیا ہے کہ بچنے والے 12 پیسے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے سنبھال کر رکھوں گا۔”ادھر ڈیزل گاڑیوں کے مالکان نے 66 پیسے کی کمی پر مذاقا مطالبہ کیا کہ اس تاریخی کامیابی پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا جائے، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ “اتنا بڑا ریلیف ایک ہی بار نہ دیں، عوام خوشی برداشت نہیں کر پائیں گے۔”دوسری جانب معاشی تجزیہ کار بھی یہ جاننے میں مصروف ہیں کہ اس بچت سے آخر ایک کپ چائے، بسکٹ یا ٹافی میں سے کون سی چیز خریدی جا سکتی ہے۔نوٹ: یہ تحریر محض مزاح اور طنز کے لیے ہے، اسے حقیقی خبر نہ سمجھا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button