انٹرٹینمنٹتازہ تریندنیا
اداکارہ روما مائیکل اور اداکار شان بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک
شوبز کی معروف جوڑی نے شادی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی

کراچی )یو این اے(پاکستانی اداکارہ و ماڈل روما مائیکل اور اداکار شان بیگ نے شادی کر لی، دونوں نے اپنی شادی کی خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔اداکار شان بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر روما مائیکل کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس پر “وائف” کا اسٹیکر بھی موجود تھا۔ تصویر کے ذریعے انہوں نے اپنے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی۔بعد ازاں اداکارہ روما مائیکل نے بھی اسی تصویر کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ شیئر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کر دی۔شوبز سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



