تازہ تریندنیا

وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو امریکا منتقل، نیویارک کی جیل میں قیدکردیا

وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو امریکا منتقل، نیویارک کی جیل میں قیدکردیا
وینزویلا (یو این اے) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی فوجی کارروائی کے بعد اتوار کے روز امریکا منتقل کر کے نیویارک کی ایک جیل میں قید کر دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ہفتے کے روز وینزویلا میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔نیویارک میں نکولس مادورو پر منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ وائٹ ہاس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے اہلکار نکولس مادورو کو ہتھکڑیاں لگا کر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ڈی ای اے کی عمارت میں لے جا رہے ہیں۔ویڈیو میں 63 سالہ نکولس مادورو کو انگریزی زبان میں گڈ نائٹ، ہیپی نیو ایئر کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔دوسری جانب وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم کے تحت صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ڈیلسی روڈریگز کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو ہی وینزویلا کے واحد اور آئینی صدر ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔ انہوں نے ملک کی خودمختاری اور قدرتی وسائل کے دفاع کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button