بلوچستانتازہ ترین

ڈاکٹر نبی داد بگٹی اورفیاض لاشاری کواغواکرلیا

 ڈاکٹروں کے اغوا
ڈاکٹروں کے اغوا

کوئٹہ(یو این اے )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے دونوں ڈاکٹرز کی اسلام آباد سے کوئٹہ واپسی پر شام 7:30 کے وقت زیارت کراس کے قریب نامعلوم افراد کی طرف سے اغواہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی ڈاکٹروں کے اغوا کے واقعات کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے سخت احتجاج کے ذریعے ان کی بازیابی یقینی بنواء اور اب پھر سے ڈاکٹروں کے اغوا کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے.
جس کی وجہ سے ڈاکٹروں میں خوف کی فضا پیدا ہو رہی ہی جس کے نتیجے میں ڈاکٹرز ملک چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ترجمان نے وزیر اعلی بلوچستان، وزیر داخلہ بلوچستان اور آء جی بلوچستان سے ڈاکٹر نبی داد بگٹی اور ڈاکٹر فیاض لاشاری کی فوری بازیابی کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں بصورت دیگر سخت لائحہ طے کرکے بھرپور احتجاج کی کال دیں گے محکمہ صحت کی دیگر تنظیمات کے ساتھ رابطے کے بعد ایک مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں گے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button