بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کوکو ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے فنڈز جاری کردئیے

پاکستان بیوروآف سٹیٹسکس کو مراسلہ بھی لکھاگیاہے کہ بلوچستان کو اس مد میں2ارب سے زائد کی رقم ضرورت ہے،کمشنر شماریات

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں جوگاڑیوں، عملے کی تربیت اور فیلڈ آپریشن کیلئے استعمال کی جائے گی کمشنر شماریات نور احمد پرکانی کے مطابق پاکستان بیوروآف سٹیٹسکس کو مراسلہ بھی لکھاگیاہے کہ بلوچستان کو اس مد میں2ارب سے زائد کی رقم ضرورت ہے ۔
دستاویزات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں جوگاڑیوں، عملے کی تربیت اور فیلڈ آپریشن کیلئے استعمال کی جائے گی اس وقت بلوچستان کو مردم شماری کیلئے 78 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔
کمشنر شماریات سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات نور احمد پرکانی نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے ،بلوچستان کے 258بلاکس میں مسائل تھے جنہیں بند کردیاگیا تھا تاہم مسائل کے حل کے بعد ان بلاکس کودوبارہ کھول دیاگیاہے .
انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں جو رقم رکھی گئی ہے وہ کم ہے بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا ہے جس کیلئے ٹرانسپورٹ کی مد میں زیادہ فنڈز دارکار ہے اس حوالے سے پاکستان بیوروآف سٹیٹسکس کو مراسلہ بھی لکھاگیاہے کہ بلوچستان کو اس مد میں2ارب سے زائد کی رقم ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری بہترین طریقے سے جاری ہے اور اس سلسلے میں پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس ، حکومت بلوچستان اور تمام اضلاع کے انتظامیہ وعملے کا کردار قابل تحسین ہے .
عوام سے اپیل ہے کہ وہ مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کرے تاکہ کسی قسم کی مشکل نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ٹرانسپورٹ کی مد میں رقم ادا کی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button