بلوچستانتازہ ترین

رمضان برکت اور عبادت والا مہینہ ہے رمضان مینگل

رمضان برکت اور عبادت والا مہینہ ہے گیس اور بجلی فراہمی یقینی بنائی جائیں،رمضان مینگل

کوئٹہ(یو این اے )سنی علماء کونسل اور اہل سنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانامحمد رمضان مینگل نے کہاہے کہ رمضان برکت اور عبادت والا مہینہ ہے حکمران ،تاجر برادری عوام کو ریلیف دیں اور آخرت کیلئے سامان کرے ،بدقسمتی سے رمضان المبارک کے مہینے میں صوبائی دارالحکومت کا علاقہ سریاب بجلی اور گیس جیسے وسائل سے محروم ہیں جس کی وجہ سے گھریلوامور میں سخت مشکلات کاسامنا ہے اگر فوری طورپر گیس اور بجلی بحال نہ ہوئی توپھر سریاب روڈ بند کرنے پرمجبور ہونگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعة المبارک کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے کیا۔ مولانامحمدرمضان مینگل نے کہاکہ رمضان المبارک میں ہر نیکی کا اجر کئی گناہ زیادہ بڑھ جاتا ہے نفل کا ثواب فرض کے برابر فرض کا ثواب ستر فرضوں کے برابر کردیا جاتا ہے فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ جس نے اس ماہ مبارک میں کوئی نیک کام انجام دیا وہ ایسے ہی جیسے اس نے دیگر مہینے میں فرض ادا کیا ہو ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت گھڑیوں میں خوب عبادات کریں اوراللہ کو راضی کرنے کے لئے سجدہ ریزی اختیار کریں اور نوافل قرآن مجید کی تلاوت کریںانہوںنے کہاکہ حکومت سستا بازار کا قیام اور قیمتوں کا چیک اینڈ بیلنس روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں رمضان المبارک کی بابرکت لمحات میں مخیر حضرات سحری اور افطاری میں غریب طبقے کے روزے داروں کے لئے وسیع تر دسترخوان کا اہتمام کریں تاکہ غریب لوگ بھی رمضان مبارک میں خوب عبادات کرسکیں ،انہوں نے کہاکہ سریاب روڈ پر گیس اور بجلی غائب ہوگیاہے رمضان المبارک کابابرکت مہینہ ہے حکمران اس مبارک مہینے میں عوام کو گیس اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں ،ایک دوسرے کا خیال رکھیں تاکہ عوام کوریلیف حاصل ہوںبجلی اور گیس بحال نہیں ہوا تو احتجاجاََ سریاب روڈ کو بند کرینگے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button