
کوئٹہ(یو این اے )سنی علماء کونسل اور اہل سنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانامحمدرمضان مینگل نے اہل سنت والجماعت سندھ کے قانونی مشیر سلیم کھتری کوشہید کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران نواز دہشتگردوں کی جانب سے علماء اہل سنت کونشانہ بنایاجارہاہے جو قابل افسوس وسوالیہ نشان ہے .
عوام اہل سنت کا خون رائیگاں نہیں جانے دیںگے ملک میں ایک بارپھر دہشتگردی اور فرقہ واریت کو ہوادینے کی کوشش کی جارہی ہے ملک بھر میں اہل سنت والجماعت کے ذمہ داران کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدری کااظہار کرتے ہیں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ۔مولانامحمدرمضان مینگل نے گزشتہ روز صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اہل سنت والجماعت سندھ کے قانونی مشیر سلیم کھتری کوشہید کیاگیا جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے ،انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتارکرکے کیفر کردارتک پہنچائیں .
ایک بارپھر ایران کے تربیت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان کا امن وامان مخدوش بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی عوام اہل سنت کسی صورت اجازت نہیں دے گی،انہوں نے کہاکہ عوام اہل سنت کی جانب سے پاکستان کی مٹی اور تحفظ کیلئے قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا، فرقہ واریت کو ہوا دینے اور دہشتگردی پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،حکومت سندھ اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ علماء اہل سنت کو مکمل تحفظ فراہم کرے اور اس واقعہ میں ملوچ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔



