
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں عالم خان کاکڑ، باری بڑیچ ودیگر کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج کا معاملہ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کوئٹہ Vکے جج جناب اسد اللہ کاکڑ نے 10روزہ ضمانت منظور کرلی ۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف طورناصر پھاٹک اور گریژن پھاٹک پرسڑک بلاک کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے عنایت خان کاکڑ،عالم خان کاکڑ،باری بڑیچ سمیت 200سے زائد نامعلوم الاسم افراد کے خلاف 2الگ الگ ایف آئی آرز درج کرلی گئی تھی .
اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عدالت سے رجوع کیا تھا پی ٹی آئی کی جانب سے سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ ،شمس الرحمن رند ایڈووکیٹ ، سلیم ترین ،عمران علوی ودیگر پیش ہوئے تھے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کوئٹہ Vکے جج جناب اسد اللہ کاکڑ نے ائیرپورٹ روڈ تھانہ میں نائب صدر عالم خان کاکڑ، عنایت کاکڑ،عزیز خان کاکڑ،نورمحمد،محمدعارف سمیت 100نامعلوم الاسم اور بجلی روڈ تھانہ میں گریژن پھاٹک بلاک کرنے پر باری بڑیچ ،نواب خان دمڑ، نورخان خلجی ،رحیم کاکڑ سمیت 80سے زائد نامعلوم الاسم کے خلاف ایف آئی آرز میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی 10روزہ ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



