بلوچستانتازہ ترین

پارلیمنٹ میں بڑی جماعتوں کی لڑائی ہے سرفراز بگٹی

پارلیمنٹ کی بالادستی تب ثابت ہوگی جب ہم اپنے کرپٹ پریکٹسز کاخاتمہ کرینگے،سینیٹرسرفراز بگٹی

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر میرسرفراز احمد بگٹی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی تب ثابت ہوگی جب ہم اپنے کرپٹ پریکٹسز کاخاتمہ اور ججز، جرنیل ،بیوروکریٹس کااحتساب پارلیمنٹ کریگی ،چھوٹی صوبوں کی چھوٹی جماعتیں جو جیتیں ان کے ساتھ ہیں .
یہاں بڑی جماعتوں کی لڑائی ہے باہر کی بجائے اس لڑائی کو پارلیمنٹ میں لڑنی چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سرفراز بگٹی نے کہاکہ سینیٹ آف پاکستان کی تشکیل جس سوچ کے مطابق ہوئی بدقسمتی سے اس سوچ کوآگے بڑھاتے ہوئے ہم فیل ہوگئے.
پارلیمنٹ کی بالادستی جس کی تمام دوست بات کررہے ہیں عجیب بات ہے کہ احتساب ہوتی ہے جج کااحتساب جج ،جرنیل کااحتساب جرنیل ،بیوروکریٹ کااحتساب بیوروکریٹ اور ہمارا احتساب ہمارا ملازم کرتاہے سپریمیسی تب ہوگی جب ہم اپنے کرپٹ پریکٹسز ختم کرینگے اور ان تمام لوگوں کااحتساب پارلیمنٹ کریگا تب پارلیمنٹ سپریم ہوگا.
بالادستی نظر آئے گی،سینیٹ واحد ادارہ ہے جہاں پاکستان کے تمام اکائیاں پرسکون محسوس کرتے ہیں ،اس بلڈنگ کا ہونا یا یہاں پر ہمارابیٹھنے کا کوئی مقصد ہوناچاہیے ۔ہ
م کیوں اس مقصد میں ناکام ہوئے ہیں ،چھوٹی صوبوں کی چھوٹی جماعتیں جو جیتیں ان کے ساتھ ہیں یہاں بڑی جماعتوں کی لڑائی ہے باہر کی بجائے اس لڑائی کو پارلیمنٹ میں لڑنی چاہیے ،جو تجاویز دی گئی ہے اس پر کتنی عمل درآمد ہوئی ہے یہ افسوسناک ہے ۔جب منی بل میں بحث پر تجاویز کو منظو ر کرتے ہوئے سینیٹ کو اس کا کرداردیںگے ۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button