بلوچستانتازہ ترین

مردم شماری کی محدود وقت کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامناہے

مردم شماری کی محدود وقت کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامناہے لہٰذاء تاریخ میںفوری توسیع کی جائیں

کوئٹہ(یو این اے )رند قبیلے کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ ضلع کچھی بالخصوص بولان میں امن وامان کی صورتحال مخدوش صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے.
،مردم شماری کی محدود وقت کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامناہے لہٰذاء تاریخ میںفوری توسیع کی جائیں ،کچھی کی نشستوںکو ختم کرکے یہاں کے لوگوں کو حقیقی نمائندگی سے محروم کیاگیا عوام کے بھرپور اعتماد کے ساتھ دوبارہ کامیابی حاصل کرینگے ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
سرداریارمحمدرند نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کچھی بلخصوص بولان میں امن و امان کی صورتحال مخدوش کی وجہ سے لوگ شدید ذہنی کوفت میںمبتلا ہوگئے ہیں .
صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے بدقسمتی سے قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو اللہ کے حوالے کیاگیاہے ہم بھی مسلمان ہیں اور اللہ پاک سے دعا مانگتے ہیں کہ جس طرح قدوس بزنجو کا ایمان مستحکم ہے اسی طرح اللہ پاک ہمیں بھی صبر دیں.
انہوں نے کہاکہ مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کی ضرورت ہے کیونکہ اتنی کم وقت میں ممکن نہیںکہ کچھی میں مردم شماری عملہ اپنا ٹارگٹ پورا کرسکے .
اس لئے ضروری ہے کہ تاریخ میں توسیع کرکے مردم شماری کو خوش اسلوبی کے ساتھ انجام تک پہنچایاجائے ،انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی کچھی کو حقیقی نمائندوں سے محروم کرنے کیلئے نشستیں کم کی گئی ہے امید ہے کہ بہترحلقہ بندیاں کی جائیںگی،
ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،عوام نے جس طرح گزشتہ تین دہائیوں سے اعتماد کااظہار کیاہے آئندہ بھی کرینگے اور ہم عوام کی بھرپور اعتماد کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے کچھی کی عوام کی نمائندگی کرینگے ۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button