
کوئٹہ(یو این اے )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ محکمانہ طورپر روز ٹیکسز میں اضافے نے بلوچستان کے مائن اونرز کو مائننگ کا کام چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے اللہ تعالی کی طرف سے ایک تحفہ معدنیات بلوچستان کو دیا گیا ہے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے سے ملاقات کرونگا جس میں کے ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں ان پر ایک لائحہ عمل ل تیار کیا جائے گا بہت جلد وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کرکے کے مائن اونرزکے مسائل پر بات کروں گا چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا کہ بہت جلد وزیراعظم شہباز شریف شریف سے بات کروں گا اس بلوچستان کے مائن اونرزاور کے اوپر ٹیکسز نافذ کر دیئے گئے انہیں ہٹایا جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان کے ممتاز مائن اونرز حاجی میرمدد خان کی قیادت میں وفدسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں حاجی میرمدد خان سنجرانی، حاجی میر محمد عاصم سنجرانی،میرجمیل جان سنجرانی،چیرمین یوسف نوتیزئی،سردار سخی داد شئے زئی،حاجی ابراہیم شاہ شئے زئی،حاجی محمد یعقوب سنجرانی،نورآحمد بڑیچ،سیددر محمد دیگر موجود تھے۔وفدنے بلوچستان کے مائن اونرز کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتیہوئے کہا کہ یہاں کے مائن اونرز کو نہ حکومتی سطح پر مشینری فراہم کی گئی ہے،نہ لونز۔Loansفراہم کیئے جاتے ہیں۔نہ مائننگ ایریاز کے سڑکوں کو پختہ کیا گیا۔نہ واٹر سپلائی کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دی جاتی ہے۔نہ ان مائن اونرز کے بچوں کو تعلیم دینے کیلئے سکول قائم کیئے گئے ہیں۔نہ صحت کے مسائل حل کرنے پرتوجہ دی گئی ہے۔لیکن اس کے باوجود اگر محکمہ کوئی کام کرتاہے۔توصرف اور ٹیکسز میں ہزاروں گناہ اضافے کا ایک اور بات یہ ہے کہ چاغی کے مائن اونرز کو غیر قانونی طور پر تنگ کیا جارہا ہے۔یہاں سینکڑوں سال سے جدی وپدری زمینات کو ریزرو۔Reserve میں ڈالا گیا ہے۔اور انھیں تاریخ میں بدترین صورت حال سے دوچار کرکے بے حد تنگ کرکے انھیں انکے زمینات سے بے دخل کرکے مائننگ پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے ان ایریاز کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کرنے کیلئے راہ ہموار کرنے کی بہت کوششیں کی جارہی ہیں۔تاکہ یہاں کے عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر ہزاروں افراد کے منہ سے نوالہ چھین کر باہر کے لوگوں کے نام الاٹ کیئے جائیں۔ اور یہ یہاں کے مائن اونرز ہرگز برداشت نہیں سکتے۔اور نہ ان سازشوں کو کامیاب ہونے دیا جائے گا۔وفد نے چیرمین سینیٹ حاجی صادق سنجرانی سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ ان معاملات کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔تاکہ یہاں ہزاروں افراد کو روز سے محرومی سے بچایا جا سکے۔وفد یہ بھی مطالبہ کیا کہ مائننگ سیکٹر بلوچستان انڈسٹری ڈکلیئر کرنے اقدامات کیئے جائیں۔ چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق سنجرانی نے انھیں یقین دلایا کہ ان معاملات کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔اور مائن اونرز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔



