
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان کی قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت ترک ائیر لائن میں پاکستان روانہ کردی گئی جس 16مارچ بروز جمعرات پاکستان اور پھر پی آئی اے کے ذریعے کو کوئٹہ پہنچایاجائے گامیت کی تدفین بہشت زینب قبرستان مری آباد میں کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت ترک ائیر لائن میں پاکستان روانہ کردی گئی ۔میت 16مارچ بروز جمعرت کو 4بجکر 55منٹ پر جہاز نمبرTK0708کے ذریعے کراچی پہنچے گاجہاں کراچی ائیرپورٹ پر میت محکمہ اوورسیز پاکستانی کے حوالے کیاجائے گااور میت کو کوئٹہ بذریعہ پی آئی اے روانہ کردیاجائیگا،اس سلسلے میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی ساجد حسین طوری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء انجینئر ہادی عسکری سے رابطہ کیاہے اورہرممکن تعاون کی یقیندہانی کرائی ہے ۔وفاقی وزیربرائے اوورسیز پاکستانی ساجد حسین طوری کی جانب سے تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ شاہد رضا کوئٹہ سے بیرون ملک سفر کررہی تھی اور اٹلی میں کشتی الٹنے کے باعث پاکستان کی قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا سمیت دیگر پاکستانی زندگی کی بازی ہار گئے ۔اٹلی میں کشتی کے حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والی شاہدہ رضا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے مری آباد سے تھا اور وہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھتی تھیں۔وہ سوگواروں میں ایک بیٹا چھوڑ گئی ہے ۔دوسری جانب خاندانی ذرائع کے مطابق میت کی تدفین بہشت زینب قبرستان مری آباد میں کی جائیگی۔



